ہفتہ، 19 ستمبر 2026
بریکنگ

بلاول بھٹو زرداری کی ایل اے 31 میں پیپلز پارٹی کے کارکن کے قتل کی مذمت

تازہ ترین 02nd Aug 2026 204 مناظر
بلاول بھٹو زرداری کی ایل اے 31 میں پیپلز پارٹی کے کارکن کے قتل کی مذمت
اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 31 میں پیپلز پارٹی کے کارکن مشتاق شاہ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پہلے چوہدری لطیف اکبر پر حملہ کیا گیا اور اب پیپلز پارٹی کے کارکن مشتاق شاہ کو قتل کر دیا گیا، جس سے مسلم لیگ (ن) کی نیتیں واضح ہو گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر دھاندلی کے ذریعے مسلم لیگ (ن) کو کامیاب کرایا گیا تو عوام کا ریاست پر اعتماد ختم ہو جائے گا۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید الزام عائد کیا کہ گولیوں، لاٹھیوں اور طاقت کے استعمال کے ذریعے مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے عوام کے ووٹ پر ڈاکا ڈال رہی ہے۔ واضح رہے کہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مظفرآباد ڈویژن کے 9 اور مہاجرین کے 12 حلقوں میں پولنگ جاری ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ