پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سپریم کورٹ بار ایسوسیئیشن کے نو منتخب عہدیداران کے نام تہینتی پیغام،
پی پی پی چیئرمین کی نو منتخب صدر شہزاد شوکت اور سیکریٹری علی عمران سید سمیت تمام ارکان کو مبارک باد
بلاول بھٹو زرداری کا کهنا تها که امید ہے، نو منتخب عہدیداران آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے:
سپریم کورٹ بار ایسوسیئیشن کا ہر سال مقررہ وقت پر الیکشن ہونا جمہوری اقدار کی پاسداری اور مضبوط اداراتی نظام کی دلیل ہے
پاکستان پیپلز پارٹی قوم کو پہلا متفقہ آئین دینے والی جماعت ہے، شہید بینظیر بھٹو نے آئین کی بحالی کیلئے 30 سال سیاسی جدوجہد کی
آئین و پارلیمان کی بالادستی اور جمہوریت کی مضبوطی کے لیے وکلاء برادری کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے
بلاول بھٹو زرداری کا سپریم کورٹ بار ایسوسیئیشن کے نو منتخب عہدیداران کو کو مبارک باد
امید ہے، نو منتخب عہدیداران آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے: بلاول بھٹو زرداری