اتوار، 20 ستمبر 2026
بریکنگ

بحران کا خدشہ ٹل گیا، پیٹرول سے بھرے 4 جہاز بن قاسم پہنچ گئے

تازہ ترین 10th Mar 2026 447 مناظر
بحران کا خدشہ ٹل گیا، پیٹرول سے بھرے 4 جہاز بن قاسم پہنچ گئے
کراچی: تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پورٹ قاسم پر پیٹرول سے بھرے چار جہاز پہنچ گئے۔ پورٹ حکام کے مطابق تقریباً 25 کروڑ لیٹر پیٹرول سے بھرے جہاز پورٹ قاسم پہنچے ہیں اور ایک جہاز سے 37 ہزار ٹن پیٹرول کی منتقلی مکمل کر لی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایک اور جہاز سے 50 ہزار ٹن پیٹرول کی ترسیل کا عمل جاری ہے، جبکہ 55 ہزار ٹن پیٹرول لے کر آنے والا ایک اور جہاز 12 مارچ کو پورٹ قاسم پہنچے گا۔ حکام کے مطابق 13 مارچ کو بھی ایک جہاز پہنچے گا جو تقریباً 34 ہزار ٹن پیٹرول اتارے گا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ