ہفتہ، 19 ستمبر 2026
بریکنگ

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ کاجول کی ویڈیو وائرل

شوبز 11th Oct 2024 388 مناظر
بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ کاجول کی ویڈیو وائرل

کاجول اور رانی مکھرجی نے اپنے کزنز کے ساتھ پوجا کی تقریب منعقد ک

بالی ووڈ (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ کاجول کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایک تقریب میں سیٹی بجانے پر غصے میں دکھائی دے رہی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کاجول اور رانی مکھرجی نے اپنے دیگر کزنز کے ساتھ مل کر پوجا کی شاندار تقریب منعقد کی جس میں بالی ووڈ کی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔

بالی ووڈ اداکارہ اور سیاستدان جیا بچن بھی پوجا میں شامل ہوئیں، کاجول جن سے ملیں، دونوں کافی دیر تک باتیں کرتے رہے۔

بات چیت کے دوران اچانک سیٹیوں کی آوازیں آنے لگیں جس کی وجہ سے دونوں کو اپنی گفتگو روکنی پڑی۔

کاجول کو یہ حرکت بہت نامناسب لگی جس کا اندازہ ان کے چہرے کے بدلتے تاثرات سے لگایا جا سکتا ہے۔ اداکارہ نے فوراً اپنے پاس کھڑے سیکیورٹی گارڈ سے کہا کون ہے؟ وہ جو سیٹی بجا رہا ہے۔

کاجول نے سیکیورٹی گارڈ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی سیٹی بجا رہا ہے اسے روکو، یہ انتہائی نامناسب حرکت ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ