اتوار، 20 ستمبر 2026
بریکنگ

بارش اللہ پاک کی طرف سے ہے جسے روکنا انسان کے بس کی بات نہیں: وزیراعلیٰ سندھ

سندھ 27th Apr 2023 40 مناظر

جب یہ مردشماری شروع ہوئی تو پہلے دن سے ہی میں نے اس کے طریقہ کار پر اپنے تمام خدشات ظاہر کیے

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج پر مجھے بڑی حیرت ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب کراچی کی آبادی کو ایک کروڑ 60 لاکھ شمار کیا گیا تھااور پورے سندھ کی آبادی 4 کروڑ 70لاکھ ظاہر کی گئی تھی جس پر میں نے سی سی آئی میں شدید احتجاج کیا تو اس وقت پوری پی ٹی آئی میرے خلاف مورچہ بند تھی اورحیرت ہے کہ اب وہ احتجاج کر رہے ہیں جبکہ اُس وقت جماعت اسلامی نے بھی کسی خاص احتجاج کا مظاہرہ نہیں اور ایم کیو ایم نے دوبارہ جلد مردم شماری کرانے پر اُس وقت کی مردم شماری کو تسلیم کیا ۔انہوں نے کہا کہ جب یہ مردشماری شروع ہوئی تو پہلے دن سے ہی میں نے اس کے طریقہ کار پر اپنے تمام خدشات ظاہر کیے اوراُن خدشات ابھی تک پورے طریقے سے دور نہیں کیاگیا، خدشات کے حوالے سے وفاقی حکومت نے کچھ حد تک تو کام کیالیکن پھر بھی ہم مطمئن نہیں ہیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ اس وقت بھی پورے پاکستان میں سندھ کے لوگ ایک گھرانے کے حساب سے بھی بہت کم شمار کیے گئے ہیں، جس پر میں محکمہ آبادی والوں کو ایوارڈ دینا چاہو گا کہ گنتی کا عمل ان سے درست طریقے سے انجام کیوں نہیں دیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اعتراضات ابھی تک اپنی جگہ ہیں جس پر ہم یہ معاملہ کابینہ میں اٹھائیں گے اور کابینہ اس غلط مردم شماری کو ہرگز تسلیم نہیں کرے گی اور نہ ہی اس کی حمایت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت خیبر پختونخواہ کی قومی اسمبلی کی بہت سی نشستیں خالی ہیں وہاں 90 دن یاد نہیں آتے جبکہ پنجاب میں 90 دن گزرنے پربڑا واویلہ مچایا جارہاہے ۔انہوں نے کہا کہ میں کسی پر سازش کا الزام نہیں لگاتا میرے لیے عدلیہ کا ادارہ ایک معزز ادارہ ہے جس کا میں ہمیشہ احترام کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت شدید بحران کا سامنا ہے اور اسے مزید بحرانوں کی طرف نہ دھکیلا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں پولیو مہم بھی جاری ہے جس میں فورسز کو بھی پولیو ورکرزکی حفاظت پر مامور کیاگیا ہے اور ساتھ ساتھ مردم شماری میں بھی فورسز کو تعینات کیاگیا ہے ایسی صورتحال میں چاہیے کہ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں تو بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کا سیاسی اثر50 فیصد سے زیادہ ہے اور آئین کہتا ہے کہ نگراں حکومت کی سرپرستی میں انتخابات ہونے چاہیے جبکہ وفاقی حکومت ایک سیاسی حکومت ہے نہ کہ نگراں حکومت۔انتخابات کے حوالے سے آئین کا بغور جائزہ لینا چاہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک شق پر اپنی توجہ مرکوز کرنے سے بہتر ہے کہ آئین کو اچھی طرح زیر مطالعہ لایا جائے نہ کہ انا پرستی کا شکار ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ کو اپنے مقررہ وقت یعنی جون میں ہی پیش کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بارش اللہ پاک کی طرف سے ہے جسے روکنا انسان کے بس کی بات نہیں ۔ ہمیں اس حوالے سے اپنی تیاری کرنی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپریل کے اختتام اور مئی میں بارش کے اسپیل کی پیش گوئی ہے، ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی اپنی تیاری کر رہی ہے اور اللہ نہ کرے کہ پچھلے سال جیسی صورتحال ہو تو پھر سنبھالنا مشکل ہو جائے گا لیکن ہم نے لوگوں کو ریلیف پہنچانے کے حوالے سے پوری کوشش کی تھی اورہم اب بھی اپنے عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ اتنی شدید بارش اور سیلاب باوجود بھی صوبہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ صرف پاکستان پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو مصیبت کے وقت اپنے عوام کے ساتھ کھڑی رہی جبکہ دیگر جماعتیں زبانی جمع خرچ تک محدود رہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تعلیم کی بہتری حوالے سے تمام بہتر اقدامات کیے ہیں اور بہت سے اسکولوں کی مرمت/بحالی کا کام بھی کیا ہے ۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ