اتوار، 20 ستمبر 2026
بریکنگ

ایک جیل سے نکلنے کے لیے اور دوسرا جیل سے بچنے کے لیے اليکشن لڑ رہا ہے، بلاول بھٹو زرداری

تازہ ترین 10th Dec 2023 355 مناظر

ایک جیل سے نکلنے کے لیے اور دوسرا جیل سے بچنے کے لیے اليکشن لڑ رہا ہے، بلاول بھٹو زرداری

کوہاٹ (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایک جیل سے نکلنے کے لیے اور دوسرا جیل سے فرار کے لیے الیکشن لڑ رہا ہوں۔
کوہاٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ قوم کو بتانا ہوگا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے قتل میں کون ملوث تھا، بھٹو کے عدالتی قتل کے سہولت کار کون تھے، جنرل ضیاء سے لے کر ججز، وکلا اور سیاست دان کون تھے۔
سہولت کار یہ اس ملک کے مجرم ہیں، ہمیں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے امید ہے کہ وہ اپنے ہاتھوں سے ادارے کے خون کا داغ دھوئیں گے۔
ان کے مطابق ہمیں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا فیصلہ ہو چکا ہے اس لیے ہم نے یہاں کنونشن نہیں کیا، ایک جیل سے نکلنے کا مقابلہ کر رہا ہے اور دوسرا جیل سے فرار ہونے کا مقابلہ کر رہا ہے، لیکن میں عوام کے مسائل کے حل کے لیے الیکشن لڑ رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہم صرف عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں کیونکہ ہمارے قائد نے سکھایا تھا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، ہم روایتی تقسیم کی سیاست کو دفن کر کے خدمت کی سیاست شروع کریں گے، یہ مہنگائی اور غربت سے ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ