پیر، 21 ستمبر 2026
بریکنگ

ایکس نے خواتین اور بچوں کی تصاویر سے کپڑے ہٹانے کا فیچر روک دیا

سائنس اور ٹیکنالوجی 16th Jan 2026 476 مناظر
ایکس نے خواتین اور بچوں کی تصاویر سے کپڑے ہٹانے کا فیچر روک دیا
ایلون مسک کے پلیٹ فارم ایکس نے اعلان کیا ہے کہ اب ان کے اے آئی چیٹ بوٹ گروک میں حقیقی لوگوں کی تصاویر سے کپڑے ہٹانے یا انہیں جنسی انداز میں ایڈٹ کرنے کی صلاحیت بند کر دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ عالمی دباؤ کے بعد کیا گیا، کیونکہ خواتین اور بچوں کی جنسی نوعیت کی تصاویر بنانے پر سخت ردعمل آیا تھا۔ اب گروک اور ایڪس کے صارفین ایسے ممالک میں، جہاں یہ عمل غیر قانونی ہے، لوگوں کی تصاویر کو بکنی یا اندرونی لباس میں ایڈٹ نہیں کر سکیں گے۔ انڈونیشیا اور ملائیشیا نے گروک تک رسائی مکمل طور پر بند کر دی ہے، جبکہ بھارت نے ہزاروں پوسٹس اور صارف اکاؤنٹس ہٹا دیے ہیں۔ برطانیہ اور فرانس بھی اس معاملے کی قانونی جانچ کر رہے ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ