ہفتہ، 19 ستمبر 2026
بریکنگ

ایران کا اسرائیلی دہشتگردی بند نہ ہونے پر مزید سخت ردعمل دینے کا اعلان

تازہ ترین 20th Jun 2025 319 مناظر
ایران کا اسرائیلی دہشتگردی بند نہ ہونے پر مزید سخت ردعمل دینے کا اعلان
تہران (ویب ڈیسک) – ایران کے صدر مسعود پزَشکیان نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ امن اور سلامتی کی کوشش کی ہے، مگر موجودہ حالات میں ہم پر مسلط کی گئی جنگ کا خاتمہ صرف اسی صورت ممکن ہے جب دشمن کی جارحیت کو بلا مشروط طور پر روکا جائے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ امن کے قیام کے لیے ضروری ہے کہ صیہونی دہشتگردوں کی جارحانہ مہم جوئی کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کی یقینی ضمانت دی جائے۔ ایرانی صدر نے خبردار کیا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو ہمارا ردعمل دشمن کے لیے نہایت سخت اور افسوسناک ثابت ہوگا۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی جنیوا پہنچ چکے ہیں، جہاں وہ یورپی وزرائے خارجہ اور اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ طے شدہ مذاکرات میں شرکت کریں گے۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر اسرائیل کے حملوں میں ممکنہ مداخلت کے حوالے سے دو ہفتوں کی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے، جس کے اندر وہ فیصلہ کریں گے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ