پیر، 21 ستمبر 2026
بریکنگ

اگر فوجی کارروائی مکمل کرنا پڑی تو ایران کا وجود باقی نہیں رہے گا، ٹرمپ کی ایران کو سخت وارننگ

تازہ ترین 29th Jun 2026 252 مناظر
اگر فوجی کارروائی مکمل کرنا پڑی تو ایران کا وجود باقی نہیں رہے گا، ٹرمپ کی ایران کو سخت وارننگ
واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی طیاروں نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے جواب میں ایران کے میزائل اور ڈرون ذخائر، ساحلی ریڈار سائٹس اور دیگر فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر جاری بیان میں کہا کہ امریکی طیاروں نے ایرانی میزائل اور ڈرون اسٹوریج مراکز اور ساحلی ریڈار سائٹس پر حملے کیے۔ انہوں نے لکھا، "ایک وقت ایسا بھی آ سکتا ہے جب ہمارے لیے مزید تحمل کا مظاہرہ کرنا ممکن نہ رہے اور ہمیں وہ فوجی کارروائی مکمل کرنا پڑے جو ہم نے کامیابی سے شروع کی تھی، اور اگر ایسا ہوا تو ایران کا وجود باقی نہیں رہے گا۔" اس سے قبل امریکی سینٹرل کمانڈ نے بھی اعلان کیا تھا کہ امریکی افواج نے ایرانی جارحیت اور آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر حملوں کے جواب میں ایران کے فوجی نگرانی کے نظام، مواصلاتی ڈھانچے، فضائی دفاعی تنصیبات، ڈرون ذخائر اور بارودی سرنگیں بچھانے کی صلاحیت کو نشانہ بنایا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ