پیر، 21 ستمبر 2026
بریکنگ

اگرچہ دوسری شادی کا موڈ نہیں اور ایک ہی شادی کافی ہے، لیکن اگر غصہ آیا تو 16 سالہ لڑکی سے شادی کرلوں گا: حافظ حمد اللہ

تازہ ترین 26th Jan 2026 520 مناظر
اگرچہ دوسری شادی کا موڈ نہیں اور ایک ہی شادی کافی ہے، لیکن اگر غصہ آیا تو 16 سالہ لڑکی سے شادی کرلوں گا: حافظ حمد اللہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ اگر مجھے غصہ آ گیا تو میں 16 سالہ لڑکی سے شادی کروں گا۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ نے کہا کہ وہ مولانا فضل الرحمان کو مشورہ دیتے ہیں کہ چاروں صوبوں میں اجتماعی شادیوں کا اہتمام کریں اور ان نوجوانوں کی شادیاں کروائیں جو بالغ ہو چکے ہیں، چاہے ان کی عمر 18 سال سے کم ہی کیوں نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس قانون کو نہیں مانیں گے جو قرآن و سنت کے خلاف ہو، ہم ایسے قانون کی خلاف ورزی کریں گے، کیونکہ یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ دوسری شادی کے موڈ میں نہیں ہیں اور ایک ہی شادی کافی ہے، تاہم اگر غصہ آیا تو وہ بھی 16 سالہ لڑکی سے شادی کر لیں گے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ