اپر کرم اور پارہ چنار میں فائرنگ کے واقعات، 8 اساتذہ جاں بحق
فائرنگ کا نشانہ بنائے گئے تمام ٹیچر امتحانی ڈیوٹی پر تھے
اپر کرم میں ہائی اسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 7 اساتذہ جاں بحق ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق نامعلوم افرادنے فائرنگ اسکول کے اسٹاف روم میں کی، فائرنگ کے واقعے کے بعداسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
فائرنگ کا نشانہ بنائے گئے تمام ٹیچر امتحانی ڈیوٹی پر تھے۔ اس سے قبل آج پارہ چنار میں چلتی گاڑی پر فائرنگ کرکے ایک ٹیچر کوقتل کیا گیا تھا۔ چلتی گاڑی پرفائرنگ کرکے قتل کیے گئے استاد کا تعلق بھی تری مینگل ہائی اسکول سےتھا۔ ٹیچرمحمد شریف کو شلوزان روڈ پر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔