ہفتہ، 19 ستمبر 2026
بریکنگ

انجینیر بشیر احمد نے چیف ایگزیکٹو افسر حیسکو کا چارج سنبہال لیا

سندھ 14th Nov 2023 39 مناظر

انجینیر بشیر احمد نے چیف ایگزیکٹو افسر حیسکو کا چارج سنبہال لیا

حیدرآباد۔ حیسکو ترجمان کے مطابق حیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے۔ انجینیر بشیر احمد نے چیف ایگزیکٹو افسر حیسکو کا چارج سنبہال لیا ہے۔اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ تمام ملازمین دفتری اوقات میں وقت کی پابندی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں۔کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔بجلی چوری کو بلکل ختم کرنا ہے۔اور جس علائقے میں بجلی کی چوری ملی تو اس علائقے کے ذمیداران کے خلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔حیسکو چیف انجینیر بشیر احمد نے کہا کہ بجلی صارفین وعوام ہمارے لیئے معزز ہیں ہم انکو صارف دوست سروس کے تحت بجلی کی فراہمی دینگے۔اور صارف پر لازم ہے کہ وہ بجلی قانونی طریقے سے استعمال کرے۔اور اپنا بجلی کا بل بھی وقت پر جمع کروائے۔تاکہ اس کی بجلی بحال رہے۔اس کے علاوہ تمام کسٹومر سروس سینٹرز فعال کیئے جائیںنگے۔تاکہ عوام کے مسائل فوری حل کرنے میں آسانی ہو۔اس موقعے پر حیسکو کے تمام سینئر افسران گل منیر سرہیو۔نثاراحمد میمن۔شفیق احمد میمن۔سیف دین۔میمن۔گلزار دستی۔ساجد میمن۔فرید احمد میمن۔شاہد دائود پوتہ۔میڈم۔حنا تالپور۔غیاث الدین۔رمیش کمار۔ماجد جتوئی۔ناصر علی خان۔سعید احمد۔مانجھی خان ۔علی خان۔خالد سومرو۔فھیم اللہ میمن۔محمد صادق کبر۔ودیگر نے انجینیر بشیر احمد کو حیسکو چیف ایگزیکٹو افسر کے عہدے کا چارج سنبہالنے پر مبارکباد دی۔ ترجمان حیسکو
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ