جمعہ، 18 ستمبر 2026
بریکنگ

امریکی خاتون نے جھنگ کے نوجوان سے شادی کر لی

پاکستان 12th Jun 2025 407 مناظر
امریکی خاتون نے جھنگ کے نوجوان سے شادی کر لی
جھنگ: امریکہ سے آئی 27 سالہ خاتون نے جھنگ کے 29 سالہ نوجوان نعیم الحسن سے شادی کر لی۔ امریکی ریاست کیرولائنا کے شہر سے تعلق رکھنے والی کرشنا میڈسائن گریس نے اسلام قبول کر کے اپنا اسلامی نام کنزہ عائشہ رکھا۔ نعیم الحسن اور کرشنا کی دوستی کا آغاز دو سال قبل سوشل میڈیا پر ہوا، جو رفتہ رفتہ گہری ہوتی گئی۔ مستقل رابطے کے بعد کرشنا پاکستان پہنچیں اور جھنگ میں نعیم الحسن کے ساتھ جامعہ عربیہ دارالہدیٰ میں اسلام قبول کیا۔ نکاح کی تقریب ایدووکیٹ عامر شہزاد کے چیمبر میں منعقد ہوئی، جس میں رانا عامر، کنزہ عائشہ اور دیگر نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران امریکی خاتون نے خوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ وہ اسلام اور نعیم الحسن کی محبت سے متاثر ہو کر پاکستان آئی ہیں۔ واضح رہے کہ شادی سے قبل کنزہ امریکہ میں شادی شدہ تھیں اور ان کے تین بچے بھی ہیں۔ انہوں نے نعیم الحسن سے تعلق قائم کرنے سے قبل اپنے سابق شوہر سے طلاق لے لی تھی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ