منگل، 22 ستمبر 2026
بریکنگ

امریکہ میں دم ہوتا تو آبنائے ہرمز کھول کر دکھاتا، ابراہیم رضائی کا ٹرمپ کو جواب

تازہ ترین 21st Jun 2026 330 مناظر
امریکہ میں دم ہوتا تو آبنائے ہرمز کھول کر دکھاتا، ابراہیم رضائی کا ٹرمپ کو جواب
تہران (ویب ڈیسک) ایران کی پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے امریکی صدر ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ آبنائے ہرمز کی بندش کے بارے میں شکایت کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ دھمکیاں دے رہا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کا کنٹرول سنبھال سکتا ہے، لیکن ایسی دھمکیوں اور بڑے بڑے دعوؤں کا اثر اب ختم ہو چکا ہے۔ ابراہیم رضائی نے مزید کہا کہ اگر واقعی آپ کے پاس یہ صلاحیت ہوتی تو جنگ کے دوران کم از کم چند لمحوں کے لیے ہی سہی، آبنائے ہرمز کا کنٹرول سنبھال کر دکھاتے۔ آپ ایسا کرنا بھی چاہتے تھے، لیکن کر نہ سکے۔ انہوں نے کہا کہ محض بیانات اور دھمکیوں سے حقائق تبدیل نہیں ہوتے اور عملی طور پر امریکہ اپنی بات ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ