ہفتہ، 19 ستمبر 2026
بریکنگ

امریکا میں طیارہ گر کر تباہ، 5 افراد ہلاک

دنیا 06th Mar 2024 315 مناظر

امریکا میں طیارہ گر کر تباہ، 5 افراد ہلاک

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی ریاست ٹینیسی میں نجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں پائلٹ اور 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق حادثہ ریاست ٹینیسی کے دارالحکومت نیش ول میں پیش آیا جہاں سنگل انجن والے طیارے کے گرنے سے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق نیش وِل کے جان III ایئرپورٹ کے کنٹرول ٹاور کو پائلٹ کی جانب سے پیغام موصول ہوا کہ اس کے طیارے کے انجن اور پاور میں ایندھن ختم ہو گیا ہے اور اسے ہنگامی لینڈنگ کے لیے اجازت درکار ہے۔ نیشولی فائر ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے بتایا کہ طیارہ ہائی وے کے قریب گر کر تباہ ہوا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ