منگل، 22 ستمبر 2026
بریکنگ

امریکا آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے چین سے بھی مدد مانگنے پر مجبور ہو گیا: عباس عراقچی

تازہ ترین 15th Mar 2026 491 مناظر
امریکا آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے چین سے بھی مدد مانگنے پر مجبور ہو گیا: عباس عراقچی
تہران (ویب ڈیسک) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے دیگر ممالک حتیٰ کہ چین سے بھی مدد مانگنے پر مجبور ہو چکا ہے۔ اپنے بیان میں عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ خطے میں امریکا کی سکیورٹی چھتری میں کئی سوراخ ہو چکے ہیں اور اب یہ چھتری تحفظ فراہم کرنے کے بجائے مسائل پیدا کرنے کا سبب بن رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک امریکا اور جارح قوتوں کو اپنے علاقوں سے نکال دیں، کیونکہ ان ممالک کو صرف اسرائیل کی فکر ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز امریکا اور اس کے اتحادیوں کے علاوہ تمام ممالک کے لیے کھلی ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ