ہفتہ، 19 ستمبر 2026
بریکنگ

اسٹیبلشمنٹ کس طرح ملک کو مکمل معاشی تباہی کی طرف جانے دے رہی ہے؟ عمران خان

تازہ ترین 29th May 2023 275 مناظر

پی ڈی ایم حکومت کا ون پوائنٹ ایجنڈا تحریک انصاف کا خاتمہ ہے

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے نیا سوال اٹھایا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کس طرح ملک کو مکمل معاشی تباہی کی طرف جانے دے رہی ہے؟ اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر ہے لیکن پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حکومت کا ون پوائنٹ ایجنڈا تحریک انصاف کا خاتمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت اوندھے منہ تباہی کی گہری کھائی میں گرتی جا رہی ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 315 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، شناختی کارڈ نہ رکھنے والوں کے لیے ڈالر 320 سے 325 روپے میں ہے، سرکاری اور اوپن مارکیٹ کے نرخ میں 30 روپے فی ڈالر کا فرق ہے، ڈالر پر کاروباری طبقے کے غیر معمولی اعتماد کا مطلب ہے ملک میں سرمایہ کاری ناپید ہے۔ ان کا کہنا تھا قومی پیداوار میں شدید کمی ہو گی یا معیشت کو اس سے بھی شدید دھچکہ پہنچے گا، ملک نہایت شدید ترین مہنگائی کے چنگل میں پھنسے گا۔ عمران خان کا کہنا تھا پی ڈی ایم رہنماؤں کے اربوں ڈالر بیرونِ ملک تجوریوں میں محفوظ ہیں، یہ بات قابل فہم ہے کہ پی ڈی ایم کو معیشت کی تباہی کی رتّی برابر فکر کیوں نہیں ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ