پیر، 21 ستمبر 2026
بریکنگ

اسلام آباد سمیت کے پی اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

تازہ ترین 28th May 2023 259 مناظر

رپورٹ کے مطابق زلزلہ 10 بج کر 49 منٹ پر آیا تاہم تاحال کسی بھی علاقے سے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق زلزلے کا مزکر افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا، زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 223 کلو میٹر تھی۔ اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، بونیر مالا کنڈ، چترال، سوات، مردان، مری، شاہ کوٹ، شکر گڑھ، ظفرو وال، گلگت، مظفر آباد، میرپور آزاد کشمیر، ایبٹ آباد اور ہری سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ٹیکسلا، واہ کینٹ، فتح جنگ، اٹک اور چنیوٹ سمیت گرد و نواح کے دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ رپورٹ کے مطابق زلزلہ 10 بج کر 49 منٹ پر آیا تاہم تاحال کسی بھی علاقے سے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ