اتوار، 20 ستمبر 2026
بریکنگ

اسلام آباد: بلاول بھٹو زرداری کی فلسطین کے سفارتکار احمد جواد امین ربیعی سے ملاقات

تازہ ترین 25th Oct 2023 61 مناظر

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی فلسطین کے سفارت خانے آمد

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی فلسطین کے سفارت خانے آمد
بلاول بھٹو زرداری کی پاکستان میں فلسطین کے سفارت کار احمد جواد امین ربیعی سے ملاقات
بلاول بھٹو زرداری کا فلسطینی سفارت کار احمد جواد امین ربیعی سے غزہ کی صورت حال پر تشویش کا اظہار
بلاول بھٹو زرداری کا اہلیان فلسطین کے لئے اظہار یکجہتی کا پیغام
بلاول بھٹو زرداری کو فلسطینی سفارت کار احمد جواد امین ربیعی نے فلسطینی مزاحمت کا علامتی رومال پہنایا
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے فلسطینی سفارت خانے کی گیسٹ بک میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پی پی پی پی کی سینئر نائب صدر سینیٹر شیری رحمان اور سابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ بھی موجود
بلاول بھٹو زرداری کا کھنا تھا کھ پاکستان اس کٹھن وقت میں فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے فلسطینی قیادت کے ساتھ مل کر پوری دنیا میں فلسطین کا مقدمہ لڑا،
یاسر عرفات نے فلسطین کاز کے لئے جدوجہد کرنے والے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو گڑھی خدا بخش پہنچ کر خراج عقیدت پیش کیا، اسرائیلی حملوں میں سینکڑوں فلسطینی بچوں کی شہادت انسانیت کے ماتھے پر ایک بدنما داغ ہے،
اسرائیل نے اسپتال پر بمباری کرکے یہ ثابت کردیا کہ اس کا وجود دنیا کے لئے ایک سیکیورٹی رسک ہے، اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لئے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے،
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ