اسلام آباد (ویب ڈیسک) فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ ابو ولید خالد مشعل نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔
جے یو آئی (ف) کے ایکس اکاؤنٹ سے جاری بیان کے مطابق ابوالولید خالد مشعل نے فضل الرحمان کو اسرائیل کے ساتھ جنگ کی صورتحال سے آگاہ کیا اور "یومِ طوفان اقصیٰ" منانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر فضل الرحمان نے کہا کہ فلسطینی مسلمانوں کے دکھ کو محسوس کرتے ہیں، ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
جے یو آئی کے سربراہ نے مطالبہ کیا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں اسرائیل کے وحشیانہ اقدامات کا نوٹس لیں۔
اسرائیل کے ساتھ جنگ: حماس کے رہنما کا فضل الرحمان سے اہم رابطہ
ابو ولید خالد مشعل نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی