ہفتہ، 19 ستمبر 2026
بریکنگ

اسد عمر، شاہ محمود اور فواد چوہدری اڈیالہ جیل منتقل

تازہ ترین 11th May 2023 233 مناظر

شاہ محمود قریشی کو جی بی ہاؤس سے گرفتار کیا گیا تھا

پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے پی ٹی آئی کے گرفتار تینوں رہنما شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا ہے۔ پولیس نے پی ٹی آئی کے تینوں رہنماؤں کو گزشتہ روز نقص امن کے خطرات کی وجہ سے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا تھا۔ اسد عمر کو اسلام آباد ہائیکورٹ اور فواد چوہدری کو سپریم کورٹ کے احاطے سے جب کہ شاہ محمود قریشی کو جی بی ہاؤس سے گرفتار کیا گیا تھا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ