اتوار، 20 ستمبر 2026
بریکنگ

آخری ون ڈے: نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

کھیل 07th May 2023 320 مناظر

گرین شرٹس کو 5 میچز کی سیریز میں 4 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے آخری ون ڈے میچ میں کیویز کی قومی ٹیم کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ کراچی میں کھیلے جارہے آخری ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیتا اور بابر اعظم کو بولنگ کی دعوت دی۔ پاکستان کی جانب سے شان مسعود، فخر زمان، بابر اعظم، محمد رضوان، افتخار احمد، سلمان علی آغا، شاداب خان، اسامہ میر، شاہین شاہ آفریدی، وسیم جونیئر اور حارث رؤف ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ نیوی لینڈ کی ٹیم میں کپتان ٹام لیتھم ، وِل ینگ ، ٹام بلنڈل ، ہینری نکلز ،کول مکونچی، مارک چیپمین ، ایڈم ملنے ، ہینری شپلے ، ایش سوڈھی اور میٹ ہینری شامل ہیں۔ گرین شرٹس کو 5 میچز کی سیریز میں 4 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، اگر پاکستان آج کا میچ جیت جاتا ہے تو قومی ٹیم کی ون ڈے میں پہلی پوزیشن برقرار رہے گی، بصورتِ دیگر پاکستان پہلی پوزیشن سے ہاتھ دھو بیٹھے گا۔ اس کے علاوہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم آج اپنا 100 واں ون ڈے میچ کھیل رہے ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ