پیر، 21 ستمبر 2026
بریکنگ

آئین واضح ہے کہ پیسہ خرچ کرنے کا اختیار صرف عوامی نمائندوں کے پاس ہے: راجا پرویز اشرف

پاکستان 27th Apr 2023 298 مناظر

ملک میں افرا تفری اور غیر یقینی کیفیت ہے جو افسوس ناک ہے، سارا معاشرہ افواہوں کی زد میں ہے، یہ صورتحال افسوسناک ہے

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ آئین بڑا صاف ہے کہ پیسہ خرچ کرنے کا اختیار صرف عوام کے نمائندوں کے پاس ہے، راجا پرویز اشریف نے کہا کہ ملک میں افرا تفری اور غیر یقینی کیفیت ہے جو افسوس ناک ہے، سارا معاشرہ افواہوں کی زد میں ہے، یہ صورتحال افسوسناک ہے. انہوں نے کہا کوئی شک نہیں کہ پارلیمان سپریم ہے اور میں نے پارلیمان کے ممبران کی سوچ کی عکاسی کرتے ہوئے چیف جسٹس کو خط لکھا، میں نے پاکستان کے الیکٹڈ ممبران کے احساسات کی ترجمانی کی ہے، بطورکسٹوڈین آف دی ہاؤس میری ذمہ داری ہےکہ ارکان کے جذبات سپریم کورٹ کے سامنے رکھوں، میرا مقصد یہ تھا کہ اس ہیجانی کیفیت سے نکلنے کی راہ ڈھونڈی جائے، میں نے پارلیمینٹیرینز کے جذبات من و عن لکھے ہیں، میں نے لکھا کہ سپریم کورٹ نے اپنی حد سے تجاوز کیا ہے، میں نے کہا کہ مالی معاملات کی اجازت پارلیمان دیتی ہے حکومت نہیں.
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ