جمعہ، 18 ستمبر 2026
بریکنگ

"آپ نے شیر کے منہ میں ہاتھ ڈالا ہے": اداکار منیب بٹ کا بھارت کو پیغام

شوبز 07th May 2025 407 مناظر
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے بھارت کی جانب سے رات کے وقت کیے گئے حملے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ اداکار نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بھارتی جارحیت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ویڈیو میں منیب بٹ نے کہا کہ بھارت نے رات کے اندھیرے میں بے گناہ لوگوں اور معصوم بچوں کو نشانہ بنایا، خصوصاً مدرسے میں موجود بچوں کو اور ارد گرد رہنے والی غریب آبادی کو۔ اداکار نے کہا کہ پاکستانیوں کی ایک مشہور خصوصیت ہے کہ ہم ہمیشہ اپنے وعدے پورے کرتے ہیں، چاہے وہ قرض ہو یا سود، ہم ہمیشہ وقت پر واپس کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ وقت سیاسی اختلافات میں الجھنے کا نہیں ہے۔ اس وقت ہمیں ایک ہو کر دشمن کو پیغام دینا چاہیے کہ پاکستانی عوام کسی بھی خارجی طاقت سے نہیں ڈرتی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ