آنے والے 8 سے 10 ماہ عام لوگوں کے لیے بہت مشکل ہوں گے، بلاول بھٹو زرداری
ہمیں پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر اس کا حل نکالنا ہوگا اور حکمت عملی بنانا ہوگی
کراچی : وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آنے والے 8 سے 10 ماہ پاکستان کے عام شہریوں کے لیے بہت مشکل ہوں گے، ہمیں پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر اس کا حل نکالنا ہوگا اور حکمت عملی بنانا ہوگی۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ایف پی سی سی آئی ہاؤس میں تعمیر ہونے والے ایف پی سی سی آئی ٹاور کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ پاکستان ان مشکل حالات پر قابو پالے گا اور آگے بڑھے گا کیونکہ ہم ماضی سے گزر چکے ہیں ہم نے ایسا کیا ہے۔
اس دوران انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ عام لوگوں کو درپیش چیلنجز اور عوام کے لیے کیا مشکلات پیدا ہوں گی۔