اتوار، 20 ستمبر 2026
بریکنگ

آریان خان ویڈیو لیک کرنے کی دھمکیاں دیتے تھے۔اننیا پانڈے

شوبز 13th Oct 2024 327 مناظر
آریان خان ویڈیو لیک کرنے کی دھمکیاں دیتے تھے۔اننیا پانڈے

اننیا پانڈے نے فلم ’’سی ٹی آر ایل‘‘ کی تشہیر کے دوران اپنے بچپن کی یادوں اور بلاگنگ سے محبت کے بارے میں دلچسپ انکشافات کیے

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے حال ہی میں اپنی سائبر تھرلر فلم ’’سی ٹی آر ایل‘‘ کی تشہیر کے دوران اپنے بچپن کی یادوں اور بلاگنگ سے محبت کے بارے میں دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔ اننیا نے کہا کہ مجھے شروع سے ہی بلاگنگ کا شوق تھا اور ہر دن کی تفصیلات ریکارڈ کرتی تھی لیکن کبھی بھی ان ویڈیوز کو آن لائن پوسٹ نہیں کیا۔ انہوں نے اپنے بچپن کے دوست آریان خان کے بارے میں ایک دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ آریان اکثر مجھے، اس کی بہن سوہانا خان اور اس کی دوست شنایا کپور کو دھمکی دیتا تھا کہ اگر وہ اس کی بات نہ مانیں تو وہ ان کے بلاگز لیک کر دیں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اننیا نے ایک شو میں اعتراف کیا کہ آریان خان بچپن میں ان کے پسندیدہ تھے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ