اتوار، 20 ستمبر 2026
بریکنگ

آبناءِ ہرمز دنیا کے لیے تیل کا خزانہ ثابت ہوگا، ہم غیر معمولی دولت کما سکتے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

تازہ ترین 03rd Apr 2026 433 مناظر
آبناءِ ہرمز دنیا کے لیے تیل کا خزانہ ثابت ہوگا، ہم غیر معمولی دولت کما سکتے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ آسانی سے آبناءِ ہرمز کھول سکتا ہے۔ اپنی سوشل میڈیا سائٹ ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا، "اگر امریکہ کو صرف تھوڑا سا مزید وقت مل جائے تو وہ آسانی سے آبناءِ ہرمز کھول سکتا ہے۔" ان کے بقول، "تھوڑا سا مزید وقت مل جائے تو ہم آسانی سے آبناءِ ہرمز کھول سکتے ہیں، تیل حاصل کر سکتے ہیں اور غیر معمولی دولت کما سکتے ہیں۔ یہ دنیا کے لیے ایک 'گشر' (تیل کا کوہہ) ثابت ہوگا۔" واضح رہے کہ آبناءِ ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے بارے میں ٹرمپ کئی بار مختلف موقف اختیار کر چکے ہیں۔ اس سے پہلے انہوں نے یہ تجویز بھی دی تھی کہ مغربی ممالک کو چاہیے کہ وہ اس اہم شپنگ روٹ سے تیل کی آمدورفت یقینی بنانے کے لیے اپنی عسکری طاقت استعمال کریں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ