نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے دبئی سے خصوصی پرواز بک کر لی گئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف جس خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے

نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے دبئی سے خصوصی پرواز بک کر لی گئی

لندن (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے دبئی سے خصوصی پرواز کی بکنگ کی تصدیق ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف جس خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے

اس کا نام ’ہوپ آف پاکستان‘ ہوگا اور اس خصوصی پرواز میں 150 کے قریب افراد کی گنجائش ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف عمری کی ادائیگی کے لیے کل لندن سے سعودی عرب روانہ ہوں گے
جہاں وہ تقریباً ایک ہفتے تک سعودی حکام سے ملاقاتیں کریں گے جب کہ سابق وزیراعظم 17 یا 18 اکتوبر کو دبئی کا دورہ مکمل کرکے دبئی پہنچیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے دبئی میں ملاقات بھی طے ہے، وہ 3 روز دبئی میں قیام کے بعد 21 اکتوبر کو لاہور روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف 21 اکتوبر کو لیگی کارکنوں اور صحافیوں کے ہمراہ دبئی سے پاکستان روانہ ہوں گے،

خصوصی پرواز دبئی سے لاہور پہنچنے کے بعد اسلام آباد پہنچ کر آدھا گھنٹہ لے گی، جہاں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔